میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان پناہ گزینوں کی ممکنہ آمد کو روکنے کے لیے ترکی نے سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان کیا ہے . خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے ایران کے ساتھ سرحد پر 295 کلومیٹر لمبی دیوار بنانے کا اعلان کر دیا ہے ، جس کے گرد خندقیں بھی کھودی جائیں گی . ترکی پہلے ہی ہزاروں شامی مہاجرین کو پناہ دے چکا ہے، تاہم اب افغان پناہ گزینوں کی آمد کو روکنے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں .
خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نے بھی افغان تنازع کے حل کے لیے پاکستان نے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا . پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں رونما ہونے والی صورتحال کودیکھ رہے ہیں . تمام افغان رہنماؤں کا مل کر دائمی امن واستحکام کی راہ ہموار کرنا ناگزیر ہے . ترجمان دفتر خارجہ نے کہ افغان تنازع کے حل کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہو گا . انہوں نے کہا کہ پاکستان نےافغانستان میں استحکام کے لیے ہمیشہ سیاسی تصفیے پرزوردیا ، پاکستان افغانستان میں امن کے لیے تعمیری کردارادا کرتا رہے گا . ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امید ہے کہ ہماری کوششوں سے افغانستان میں امن اور پائیدارترقی میں مدد ملے گی . . .VIDEO: Turkey is building a wall along its border with Iran to prevent a new influx of refugees, mainly from Afghanistan as the Taliban take over the country. For now, a 5km section is under construction but Turkey is aiming to build a 295km-long wall on its Iranian border pic.twitter.com/YJAZgUOEGa
— AFP News Agency (@AFP) August 17, 2021