پاکستان میں بنے اسمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں بنائے گئے اسمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز ہو گیا ہے . وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ پاکستان میں بنے فور جی اسمارٹ فونز کی پہلی کھیپ یو اے ای برآمد کی گئی ہے .

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان میں بنے 5500 فور جی فونز متحدہ عرب امارات بھیجے گئے ہیں . عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ برآمدات میں یہ پاکستان کے لیے بڑا دن ‏ہے، یہ روایتی اشیاء سے ہٹ کر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کی شروعات ہے . . .

متعلقہ خبریں