افغانستان کی صورتحال ۔۔ہماری ہر قسم کے حالات کی تیاری ہے، اس سے متعلق زیادہ کھل کر بات نہیں کر سکتا۔ شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے کہا ہے کہ ہماری ہر قسم کے حالات کی تیاری ہے، اس سے متعلق زیادہ کھل کر بات نہیں کر سکتا،چمن اور طورخم بارڈر پر امپورٹ ایکسپورٹ ہو رہی ہے،ابھی سرحد پر مہاجرین سے متعلق کوئی صورتِ حال نہیں،کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے لوگ نورستان کی پہاڑیوں اور نگار کے علاقے میں ہیں، طالبان پر واضح کیا ہے ہم کوئی مداخلت کریں گے نہ افغانستان سے مداخلت ہو گی . تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چمن اور طورخم بارڈر پر امپورٹ ایکسپورٹ ہو رہی ہے .

انہوںنے کہاکہ ابھی سرحد پر مہاجرین سے متعلق کوئی صورتِ حال نہیں، ہماری طرف وہ لوگ آتے تھے جن کو شمالی اتحاد اور دیگر قوتوں سے تکلیف تھی . شیخ رشید نے کہا کہ وزارتِ داخلہ میں 24 گھنٹے ویزے جاری ہو رہے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے لوگ نورستان کی پہاڑیوں اور نگار کے علاقے میں ہیں . . .

متعلقہ خبریں