پی آئی اے پائلٹ کی کابل ایئر پورٹ پر حاضر دماغی؛ 170 افراد محفوظ

(قدرت روزنامہ) افغانستان پر قبضہ کے بعد طالبان نے تمام ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں،قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازکابل ایئر پورٹ پہنچی توتو حالات خراب ہوگئے،اس موقع پر پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیتے 170 مسافروں کا بچالیا . تفصیلات کے مطابق طالبان نے افغانستان کا مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، افغانستان کی صورتحال اس وقت عالمی میڈیا میں نمایاں ہے،عالمی اخبارات نے کابل میں طالبان کے داخل ہونے کی سرخیاں لگائیں،ہتھیاروں کے ساتھ مسلح طالبان رینجرز کے ساتھ مسلسل گشت کررہے ہیں، وہ ٹریفک کا نظام چلا رہے ہیں اور اہم عمارتوں کی حفاظت کر رہے ہیں. پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز ایک ناخشگوار واقعہ سے بال بال بچ گئی،عین موقع پر  پائلٹ کی حاضر دماغی کام آگئی،کابل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے نے جیسے ہی لینڈنگ کی تو حالات خراب ہوگئے، پی آئی اے کی پرواز سفارت کاروں سمیت 170 مسافروں کو لینے کابل پہنچاتھا .

اس سے پہلے کہ ایئرپورٹ پر موجود ہزاروں افراد طیارے پر ہلہ بولتے، پائلٹ مقصود بجارانی نے کنٹرول ٹاور سے اجازت لیے بغیر ہی طیارہ اُڑایا اور تمام مسافروں کو بحفاظت پاکستان لے آئے . اس صورتحال پر فضائی میزبان نے اپنے ساتھیوں سے ایک پیغام بھی شیئر کیا، طیارے کو ایئرپورٹ پر ڈھائی گھنٹے رکنا تھا لیکن ایک طرف انتظار کے گھنٹے بڑھے تو دوسری طرف ناگہانی حملے کا خوف بڑھ گیا، حالات تیزی کے ساتھ بگڑ رہے تھے . ایسے میں کنٹرول ٹاور سے پیغام ملا کہ اپنا فیصلہ خود کریں، یہ ایک غیرمتوقع پیغام تھا تاہم کیپٹن مقصود بجارانی نے حواس پر قابو رکھا اور وقت ضائع کئے بغیر ٹیک آف کا فیصلہ کر لیا . اگر بروقت فیصلہ نہ کیا ہوتا تو لوگ اسی طرح پی آئی اے کے طیارے کے پیچھے دوڑ رہے ہوتے جس طر ح امریکی طیارے کے ساتھ ہوا ہے . . .

متعلقہ خبریں