شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بالی ووڈ میں کس فلم سے اینٹری مارنے جارہی ہیں ؟ بڑی خبر

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان جلد ہی بالی وڈ فلموں میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں . تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم ساز زویا اختر سہانا خان کو اپنی فلم میں لانچ کروائیں گی جو کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی .

زویا اختر نیٹ فلکس کے لیے بین الاقوامی مزاحیہ کتاب آرچی کے ہندوستانی ورژن پر کام کر رہی ہیں جس کی مکمل کاسٹ تو تاحال فائنل نہیں کی گئی لیکن سہانا خان کو اس فلم کے مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کرلیا گیا ہے . خیال رہے کہ شاہ رخ خان کئی انٹرویوز میں اس بات کا اقرار کرچکے ہیں کہ ان کی بیٹی سہانا فلموں میں اداکاری کی خواہاں ہے اور اسے بالی وڈ میں آنے کا بے حد شوق ہے جب کہ بیٹا آریان خان سہانا کے برعکس ہدایتکاری میں دلچسپی رکھتا ہے . . .

متعلقہ خبریں