پی سی بی نے افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا

(قدرت روزنامہ)پی سی بی نےافغانستان کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے . تفصیلات کے مطابق پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کیمپ 21 سے 28 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا .

ذرائع نے بتایا ہے کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ کروائی جائے گی . زرائع نے بتایا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کے ہمراہ کرکٹرز وطن واپس آ کر کیمپ کو جوائن کریں گے، پی سی بی کو افغانستان کی جانب سے سیریز کے شیڈول کے اعلان کا انتظار ہے، سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد پاکستان ٹیم کی روانگی کا فیصلہ ہوگا . واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے، افغانستان کرکٹ بورڈ میچز سری لنکا میں کروانے کا خواہشمند ہے . . .

متعلقہ خبریں