اس دوران ایک صحافی کی جانب سے شاہد آفریدی سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ ’اُنہیں جیت کر کیسا لگ رہا ہے، جبکہ کراؤڈ میں بیٹھی اُن کی بیٹی اُن کے لیے کافی دعائیں بھی کر رہی تھیں . ‘
جس پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ’بیٹیاں جو ہیں وہ اُن کی قسمتی ہیں اور وہ اپنی بیٹیوں کی قسمت سے ہی چل رہے ہیں . ‘ واضح رہے کہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی چیمپیئن بن گئی ہے . کے پی ایل کے پہلے ایونٹ کے سنسنی خیز فائنل مقابلے میں راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو 7 رنز سے شکست دی تھی . . .View this post on Instagram