فتح ہمیشہ حق و سچ کی ہوتی ہے ،عوام کی خدمت کرنیوالے ہی اچھے سیاستدان ہیں، جہانگیرترین

لودھراں (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنیوالے ہی اچھے سیاستدان ہوتے ہیں، فتح ہمیشہ حق و سچ کی ہوتی ہے ،سلمان نعیم کا سیاسی مستقبل روشن ہے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن پنجاب اسمبلی شیخ سلمان نعیم سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا .

ملاقات کے دوران جہانگیر ترین نے سلمان نعیم کو سپریم کورٹ کی جانب سے بطور ایم پی اے رکنیت بحالی پر مبارکباد دی . اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ الحمد اللہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے . انشاءاللہ سلمان نعیم کا سیاست میں مستقبل روشن ہے . انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کرنیوالے ہی ا چھے سیاستدان ہوتے ہیں اور سلمان نعیم عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اچھے کام کررہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں