ثانیہ مرزا بھی کابل ایئر پورٹ پر انخلاءکے دوران پیدا ہونے والے حالات دیکھ کر پریشان ہو گئیں ، پیغام جاری کر دیا

حیدرآباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ کی چونکادینے والی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر پریشان ہو گئیں . تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پرکابل ایئر پورٹ پر افراتفری کی صورتحال کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ دل دہلا دینے والے مناظر ہیں .

. . ‘انہوں مزید لکھا کہ ’دنیا کو پریشانیوں سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے . ‘ثانیہ مرزا نے سب کے لیے دعا کی کہ اللہ سب پر اپنا رحم کرے . واضح رہے کہ کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد کابل ایئرپورٹ پر انتہائی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد ایئرپورٹ کو سویلین ایئر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا . . .

متعلقہ خبریں