دوران ڈیوٹی نوجوان کی زندگی بچانے پروزیراعظم کاپولیس اہلکارکوخراج تحسین

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دوران ڈیوٹی نوجوان کوٹرین کے نیچے آنے سے بچانے کے اقدام پرپولیس اہلکارکوخراج تحسین پیش کیاہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک ویڈیوشیئرکی .

ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ ٹرین پر شہریوں کی بڑی تعداد سفرکررہی ہے اس دوران پولیس اہلکاراپنی ڈیوٹی پرمامورہے . ٹوئٹر پرصارفین ویڈیوشیئرکرکے پولیس اہلکارکوخراج تحسین پیش کررہے ہیں . یہ ویڈیو8محرم الحرام کی ہے جوسکھرکے قریب روہڑی سٹیشن کی ہے اس میں دیکھاجاسکتاہے کہ ایک عزادار ٹرین پرسفر کرتے ہوئے نیچے گرگیاہے جس کوڈیوٹی پرمعمور پولیس اہلکار جمیل کلھوڑونے بروقت حاضردماغی کے ساتھ نوجوان کوٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا . ٹوئٹر پرمتعدد صارفین سندھ پولیس سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اس پولیس اہلکارکی حوصلہ افزائی کی جائے . ٹوئٹر پراس ویڈیوکوشیئرکرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرلکھاکہ یہی وہ مقام ہے جہاں پرفرض مقدس بن جاتاہے نوجوان پولیس اہلکار کی عوام کی خدمت کے عزم کوسراہتاہوں . . .

متعلقہ خبریں