اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو نیب کا ایک اور پروانہ مل گیا

(قدرت روزنامہ) نیب نے اسلام آباد،راولپنڈی میٹرو بس اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب  کرلیاہے . شہبازشریف پر احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کو غیرقانونی طورپر میٹروبس منصوبے میں تزئین وآرائش کاٹھیکہ دینے کا الزام ہے .

نیب نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹھیکے میں کروڑوں روپے کی کرپشن ثابت ہوئی ہے . مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو میٹرو منصوبے کی تزئین و آرائش اور لینڈ اسکیپنگ کا ٹھیکہ دیا گیا تھا . ورکنگ پیپر کےمطابق کمپنی کو ٹھیکہ شہباز شریف کی منظوری سے دیا گیا . واضح رہے کہ نیب راولپنڈی میٹرو بس  منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں