چودہ سو افراد کابل سے پاکستان آگئے ہیں، فواد چوہدری

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستان کا کردار دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، پی آئی اے کے ذریعے چودہ سو  افراد کو کابل سے پاکستان لایا جا چکا ہے . فواد چوہدری نے افغان صورتحال پر اہم پیغام میں کہا کہ کابل سے پاکستان لائے گئے افراد میں سفارتکار،صحافی،عالمی نمائندے شامل ہیں، کابل میں پاکستانی سفارتخانہ4ہزار افراد کو ویزےجاری کرچکا ہے .

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے ہمارا کردار سب سے اہم ہے، افغانستان کی صورتحال پرتمام عالمی اور علاقائی طاقتوں کےساتھ قریبی رابطہ ہے، افغانستان میں حکومت سازی افغانستان کےعوام نے کرنی ہے . فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری کوششیں پرامن اور مستحکم افغانستان کےلئے جاری ہیں . انہوں نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کو انٹرنیشنل میڈیا سمیت پوری دنیامیں پذیرائی مل رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں