پاکستان

اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک، اسپیشل کمیٹی قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 14 رکنی اسپیشل کمیٹی قائم کر دی۔چیئرمین سینیٹ نے اسپیشل کمیٹی کو 30 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
اس قائم ہونے والی کمیٹی میں اعظم نذیر تارڑ، محسن عزیز، یوسف رضا گیلانی، غفور حیدری، انوار الحق کاکڑ شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل سبزواری، طاہر بزنجو، شفیق ترین، سینیٹر مشتاق بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔سینیٹر قاسم، مظفر شاہ، ہدایت اللّٰہ، کامل علی آغا اور دلاور خان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ارکان کنوینر کا خود فیصلہ کریں گے۔خصوصی کمیٹی اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کی ہر پہلو سے انکوائری کرے گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اہلیہ کے ساتھ میری ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے بیٹی کو بھیجی گئیں، جو افسوس ناک عمل ہے۔

متعلقہ خبریں