کشمیریوں کی جدوجہد کا بدلہ لینے کیلئے بھارت افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے سے باز رہے، گلبدین
کوشش کریں گے کہ افغان دشمن قوتیں امن عمل کو متاثر نہ کریں اور افغانستان درست سمت میں گامزن ہے جبکہ یہاں ایسی حکومت ہونی چاہیے جو عالمی برادری کو بھی قبول ہو . ان کا کہنا تھا کہ کچھ امن دشمن افغانستان میں ایک مستحکم اور مضبوط مرکزی حکومت نہیں چاہتے اور بعض غیر ملکی خفیہ ادارے افغان عوام کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں . ایک سوال کے جواب میں سربراہ حزب اسلامی نےکہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد کا بدلہ لینے کے لیے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے باز رہنا چاہیے اور بھارت کو افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے بیانات جاری کرنے کے بجائے اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دینی چاہیے . . .