منال خان اور احسن نے شادی کی تیاری شروع کردی

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف منگنی شدہ جوڑی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں . اس حوالے سے احسن محسن نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کی منگیتر منال خان بھی موجود ہیں .

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان اور احسن محسن کے ہاتھ میں کچھ ڈائریاں موجود ہیں جن میں وہ کچھ لِسٹ بناتے نظر آرہے ہیں . انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں منال خان اور احسن محسن کافی مصروف نظر آرہے ہیں . احسن محسن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ تیاری ہورہی ہے . اداکار نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ بس ،اب آپ دن گِننا شروع کردیں . دوسری جانب منال خان کی جڑواں بہن ایمن خان نے اداکار کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا . خیال رہے کہ گہری دوستی رکھنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے رواں سال مئی میں منگنی کی تھی . . .

متعلقہ خبریں