رسومات پہلے ادا کرنے پر تنازعہ، شادی کیلئے جمع ہوئے کئی خاندان آپس میں لڑ پڑے

چنائی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک مندر کے باہر شادی کی رسومات پہلے ادا کرنے کے معاملے پر کئی خاندان آپس میں لڑ پڑے . انڈیا ٹوڈے کے مطابق ریاستی دارالحکومت چنائی کے علاقے کند راٹھور کے ایک مندر میں شادی کی تقریبات کیلئے کئی خاندان جمع تھے .

ان خاندانوں میں شادی کی رسومات پہلے ادا کرنے پر تنازعہ شروع ہوا جو ہاتھا پائی میں بدل گیا اور مندر میدانِ جنگ بن گیا . اسی طرح کا ایک واقعہ ضلع مائلادوتھرائے میں بھی رپورٹ ہوا ہے جہاں مندر میں شادی کرنے کیلئے آئے خاندانوں کی آپس میں لڑائی ہوگئی . . .

متعلقہ خبریں