عاطف اسلم اور سجل علی ایک ساتھ جلوہ گرہونے کو تیار، میوزک ویڈیو کی پہلی جھلک جاری کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور معروف اداکارہ سجل علی کی ایک ساتھ آنے والی نئی میوزک ویڈیو کی پہلی جھلک جاری کردی گئی . تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے عاطف اسلم کی نئی میوزک ویڈیو’ رفتہ رفتہ ‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس پر عاطف اسلم کے ساتھ اداکارہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے .

عاطف اس سے قبل کئی فنکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب سجل ان کے ساتھ سکرین شیئر کررہی ہیں . ترش میوزک کے لیبل کے تحت ریلیز ہونے والی رفتہ رفتہ کی ہدایت کاری حسام بلوچ نے کی ہے، جبکہ اس کو مشترکہ طور پر ترون چودھری اور عمر احمد نے پرڈیوس کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں