ان کا کہنا ہے کہ وادیٔ اندراب میں صورتِ حال بہت خراب ہے ، جہاں خوراک اور ایندھن کی قلت ہو گئی ہے . امر اللّٰہ صالح کا یہ بھی کہنا ہے کہ وادیٔ اندراب میں عورتیں اور بچے پہاڑوں میں چھپ گئے ہیں . برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امر اللّٰہ صالح کے اس بیان پر طالبان کی جانب سے اب تک ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے . . .
(قدرت روزنامہ)افغان رہنما امر اللّٰہ صالح نے الزام عائد کیا ہے کہ وادئ اندراب میں طالبان بچوں اور بوڑھوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں .
جاری کیئے گئے ایک بیان میں افغان رہنما امر اللّٰہ صالح کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغانستان کی وادیٔ اندراب کا محاصرہ کر لیا ہے .
متعلقہ خبریں