شیری رحمان کا نام 2022 کی سب سے بااثر خواتین کی فہرست میں شامل


کراچی(قدرت روزنامہ) فائنانشل ٹائیمز کی 25 سب سے بااثر خواتین کی فہرست میں شیری رحمان کا نام بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق فائنانشل ٹائیمز کی جانب سے 2022 کی 25 سب سے زیادہ بااثر خواتین کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا نام بھی شا مل ہے۔
فائنانشل ٹائیمز نے شیری رحمان کو ’تحمل سے گفت و شنید کرنے والی‘ خاتون کا لقب دے دیا۔ فہرست میں فن لینڈ کی وزیراعظم، نائب صدر کولمبیا، وزیراعظم بارباڈوس، میگھن مارکل اور دیگر کا نام بھی شامل ہے۔
اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجنٹ نے شیری رحمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ COP27 میں شیری رحمان نے پاکستان میں ماحالیتی تبدیلی کی تباہ کاریون کے حوالے سے کا ایک طاقتور بیان دیا، شیری رحمان نے ماحولیاتی تبدیلی کے وجہ سے پیدا ہونے والی ناانصافی کو اُجاگر کیا۔
نکولا اسٹرجنٹ کا کہنا تھا کہ شیری رحمان نے بتایا کہ عالمی شمال اور عالمی جنوب کے درمیان ڈائلاگ کامیاب نہیں ہو رہا، شیری رحمان نے اپنی دلیل کی طاقت سے ترقی یافتہ ممالک کو اپنی بات سننے پر مجبور کیا۔اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر کا کہنا تھا کہ شیری رحمان نے ایک فنڈ قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جس کی وجہ سے عالمی جنوب میں بہت سے لوگوں کو نئی امید ملی ہے، مجھے امید ہے کہ شیری رحمان ماحولیاتی انصاف اور عالمی مالیاتی اصلاحات کیلئے اپنی مہم جاری رکھیں گی۔