آپکا بہت شکریہ آپ نے ہمیں سلیکٹ کیا ہے،”سوری” الیکٹ کیا ہے۔صوبائی وزیر عاطف خان کی زبان پھسلنے پر دلچسپ صورتحال پیدا
تقریر کےدوران وزیر عاطف خان کے دلچسپ ریمارکس پر حاضرین نے زور دار قہقہے لگائے . حاضرین کی قہقہوں پر وزیر نے کہا چلیں اگر سلیکٹ بھی کیا ہے تو سلیکشن اچھی ہے . اپنی تقریری جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے 25ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے . . .