امریکہ افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرے گا یا نہیں؟ صدر جوبائیڈن نے اہم فیصلہ کرلیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے اپنی فوج کے انخلا میں توسیع نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے . تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے فوج کے انخلا کے لیے 31 اگست کی ڈیڈ لائن دی تھی،تاہم دعوی کیا جارہا تھا کہ امریکہ انخلا میں توسیع کا اعلان کرسکتا ہے مگر اب صدر جوبائیڈن نے اپنے فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور امریکی افواج افغانستان سے 31 اگست تک نکل جائیں گی .

واضح رہے کہ طالبان ترجمان کی جانب سے آج کی گئی پریس کانفرنس میں بھی امریکہ پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہے اور انخلا میں توسیع نہ کی جائے . . .

متعلقہ خبریں