میٹ 50 سیریز کے فونز کے حوالے سے اب تک کچھ زیادہ تو معلوم نہیں ہوسکا مگر ایک پیٹنٹ سے فون کے ڈیزائن کا عندیہ ملتا ہے . ایک رپورٹ میں میٹ 50 کے ممکنہ ڈیزائن کی جھلک پیش کی گئی . رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہواوے کی جانب سے آرک ڈسپلے الٹرا curved سائیڈز کے ساتھ ہوگا . فوٹو بشکریہ لیٹس گو ڈیجیٹل اس ڈسپلے میں متعدد ٹچ فنکشنز بشمول والیوم کنٹرول کے ساتھ دیئے جائیں گے جبکہ سیلفی کمرا اسکرین کے اندر چھپا ہوگا . ہواوے کی جانب سے اس خیال پر کافی عرصے سے غور کیا جارہا ہے اور یہ پیٹنٹ بھی مارچ 2019 کا ہے . اس کی چند چیزوں پر عملدرآمد میٹ 30 سیریز پر بھی ہوا تھا اور اس کے فونز میں والیوم روکر نہیں تھے بلکہ سائیڈ پر کسی بھی جگہ ڈبل ٹیپ فنکشن تھا . اس فنکشن سے ساؤنڈ کے ورچوئل کنٹرولز کو متحرک کیا جاسکتا تھا . تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ نئے فون کی ایکسٹرا اسکرین کو شولڈر ٹریگرز، متعدد آئیکونز اور ایک لائن کے پیغامات پڑھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا . یعنی بالکل گلیکسی زی فلپ کے فرسٹ جنریشن فون کی طرح . کانسیپٹ امیجز میں ون کے بیک کیمرا سیٹ اپ کی بھی جھلک ہے . تاہم میٹ 50 سیریز میں یہ ڈیزائن واقعی ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ تو آنے والے وقت میں ہوگا . . .
(قدرت روزنامہ)ہواوے نے جولائی 2021 کے آخر میں پی 50 سیریز کو متعارف کرایا تھا اور اب فلیگ شپ میٹ 50 کو پیش کرنے کی تیاری کررہی ہے .
اوریہ چینی کمپنی کا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرا فون بھی ہوسکتا ہے جس کا ڈیزائن دنگ کردینے والا ہوگا .
متعلقہ خبریں