ن لیگ کو عوامی عدالت سے فرار نہیں ہونے دیں گے: فواد چوہدری
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا پیچھا کریں گے، اسے عوام کی عدالت سے فرار نہیں ہونے دیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ن لیگ انتخابات سے بھاگنے کے لیے الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی۔
امید ہے نون لیگ اب انتخابات سے بھاگنے کیلئے خود یا اپنی سبسڈری الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی، ڈر یہ ہے کہ اپنے پارٹنرز کی مدد سے نون لیگ عوام کی عدالت سے بھی مفرور نہ ہو جائے ، ان کا پیچھا کیا جائیگا، جمہوریت میں عوام کو حتمی فیصلوں کا اختیار ہے اس حق کو تسلیم کیا جائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 18, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ ڈر یہ ہے کہ اپنے پارٹنرز کی مدد سے ن لیگ عوام کی عدالت سے بھی مفرور نہ ہو جائے۔فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمہوریت میں عوام کو حتمی فیصلوں کا اختیار ہے، اس حق کو تسلیم کیا جائے۔