معروف پاکستانی اداکارہ کے گھر اندھا دھند فائرنگ، افسوسناک خبر

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اسٹیج ڈانسر صبا چوہدری کے گھر پر بھتہ خوروں نے مبینہ طور پر بھتے کی رقم نہ ملنے پر فائرنگ کر دی ۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ معاملے پر سی سی پی او سے بھی گفتگو کی ہے مگر پولیس حملہ آوروں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔
اداکارہ صبا چوہدری نے بتایا کہ پولیس نے کسی بھی حملہ آور کو گرفتار کرنے کے بجائے الٹا ان کے بھائیوں کے خلاف تھانہ نواں کوٹ میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے ۔
فنکارہ نے ایس ایچ او نوانکوٹ پر بھی بد تمیزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب میں تھانے میں گئی تو پولیس اہلکار نے میرے پیشے کے بارے میں بھی قابل اعتراض الفاظ استعمال کئے۔