آگ پر قابو پالیا گیا مگر کولنگ کا عمل جاری ہے . فیکٹری سے ایمرجنسی میں نکلنے کیلئے کوئی راستہ نہیں تھا نہ ہی فیکٹری میں ایسے آلات تھے جن کی مدد سے آگ پر قابو پایا جاتا . . .
کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں کورنگی کے علاقے مہران ٹاو¿ن میں فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں اب تک 14افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں ، ساتھ ہی خوفناک انکشاف ہوا ہے کہ چھت پر جانے والے دروازے پر تالا لگا ہوا تھا .
نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ آج صبح قریب ساڑھے دس بجے پیش آیا ، مزدوروں نے بھاگ کر چھت پر جانے کی کوشش کی مگر چھت پر جانے والے دروازے پر لگے تالے کی بدولت مزدور بری طرح پھنس کر رہ گئے اور زندہ جل گئے .
متعلقہ خبریں