ٹک ٹاکر وفا حسین کو گولیاں مار دی گئیں
مظفرآباد (قدرت روزنامہ) آزاد کشمیر میں ٹک ٹاکر وفا حسین پر بھتیجے نے فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگئیں، فائرنگ کا واقعہ ڈڈیال کے علاقے میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق کشمیری نژاد برطانوی ٹک ٹاکر وفا حسین قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہیں اور حالت تشویشناک ہے جبکہ ملزم کو بھی حراست میں لے لیاگیا جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ ان کا بھتیجا ہے۔
⚠️🔴 #BreakingNews British Kashmiri tiktok star #WafaHussain seriously injured in assassination attempt at Dadial’s place, Kashmir, now in critical condition, accused arrested, accused is said to be her nephew! pic.twitter.com/D4uR47ent1
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) August 26, 2021
اس پر ایک صارف نے بھی تصدیق کی ہے کہ واقعے کا آئی جی پولیس نے نوٹس لے لیا ہے اور ملزم گرفتار ہے۔
اس کے خلاف آئ جی صاحب آزاد کشمیر @DrTajikSohail صاحب نوٹس لے چکے ہیں اور ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے
— shaukat Ali Gujjar❤🇵🇰❤ (@MastMlang5) August 27, 2021
