واقعہ کی اطلاع مقتولہ نایاب کے سوتیلے بھائی نے پولیس کو دی . اس نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ بہن کے گھر گیا تو اس کی لاش زمین پر پڑی تھی . پولیس نے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ماڈل نایاب کے سوتیلے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے . پولیس کے مطابق 29 سالہ ماڈل نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، اس کے گلے پر زخم کے نشانات پائے گئے ہیں . مقتولہ نایاب کے دو سوتیلے بھائی ہیں جبکہ وہ ابھی غیر شادی شدہ تھی . پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے تشدد کر کے ماڈل نایاب کا گلا دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتار اور موقع سے فرار ہو گئے . پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی . تفتیش کے دوران اس کے باتھ روم کی جالی ٹوٹی ہوئی پائی گئی تھی . تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئیں گے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور کے علاقے ڈیفنس (بی) میں ایک گھر سے ایک ماڈل کی برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے . مقتولہ کا نام نایاب اور عمر 29 سال بتائی جا رہی ہے .
متعلقہ خبریں