فون چارجنگ پر لگا کر استعمال کرنے سے کیا ہوسکتا ہے؟ جانیں

(قدرت روزنامہ)فون چارجنگ پر لگا کر استعمال کرنا کس قدر انسانی جان کےلئے خطرناک ہے ،آج ہم آ پ کو اپنی اس اسٹوری میں بتا رہے ہیں . سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں فون کو چارجنگ پر لگا کر استعمال کرنا ایک لڑکی کو مہنگا پڑ گیا اور وہ جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی .

رپورٹس کے مطابق اس18سالہ لڑکی کا نام ریجدا فریئرا ڈی اولیویئرا بتایا گیا ہے جو برازیل کے شہر سانتریم کی رہائشی تھی . وہ گھر میں فون کو چارجنگ پر لگا کر استعمال کر رہی تھی کہ اس دوران اس کے گھر پر آسمانی بجلی بھی گر پڑی . اس واقعے کے دوران ریجدا فریئرا کو اس کے فون سے کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی . والدین نے اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے دیکھتے ہی اس کی موت کی تصدیق کر دی . رپورٹ کے مطابق یہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چارجنگ فون استعمال کرنے سے کرنٹ لگنے کے باعث ہونے والی تیسری موت ہے . . .

متعلقہ خبریں