وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کو انٹرویو میں مکھی کے حملے کا سامنا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)وائٹ ہائوس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے نوکری سنبھالنے کے بعد سے صحافیوں کے ساتھ سخت محاذ آرائی کی ہے لیکن کسی نے بھی انہیں اس حملے کی طرح پریشان نہیں کیا جیسا کہ پریس کانفرنس کے دوران ان کوایک مکھی کے ہاتھوں پریشان ہونا پڑا . میڈیارپورٹس کے مطابق جین ساکی وائٹ ہائوس کے نامہ نگار پیٹر الیگزینڈر کے اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کر رہی تھی کہ کیا طالبان کے لیے اربوں ڈالر کا امریکی فوجی سازوسامان چھوڑنے سے کیا امریکا کم محفوظ نہیں گیا ہے؟ .

انہوں نے اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کی لیکن آوارہ مکھی نے انہیں سخت پریشان کردیا . کالی سیاہ مکھی مسز ساکی کے گورے چہرے پر بیٹھنے کی کوشش کررہی تھی اور ساکی اسے بار بار ہاتھ سے دور ہٹانے کی کوشش کرتی . ساکی نے مکھی کو مارا اور پھر قطعہ کلامی پر صحافی سے معذرت بھی کی . انہوں نے کہا کہ مکھی کا انداز جارحانہ تھا . اس موقعے کی ایک ویڈی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے . اس کیڑے یا مکھی کا پتا نہیں چل سکا مگر اس کے جین ساکی کی جواب دینے کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کیا . . .

متعلقہ خبریں