ہتھکڑی کو چوم کر آزادی کا پیغام دیں گے، فواد چوہدری
لاہور (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہتھکڑی کو چوم کر آزادی کا پیغام دیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کا دوسرا دن آج پشاور کے نام ہو گا، خیبرپختونخواہ کی قیادت اور کارکنان آج پشاور میں گرفتاریاں دیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہتھکڑی کو چوم کر آزادیوں کا پیغام دیں گے، انشاللہْ لاہور کی طرح پشاور بھی انصاف کیلئے اور مہنگائی کے خلاف گرفتاریوں کی اس تحریک کیلئے باہر نکلے گا۔
#جیل_بھرو__زندان_بھرو تحریک کا دوسرا دن آج پشاور کے نام،تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کی قیادت اور کارکنان آج پشاور میں گرفتاریاں دیں گے،ہتھکڑی کو چوم کر آزادیوں کا پیغام دیں گے، انشاللہْ لاہور کی طرح پشاور بھی انصاف کیلئے اور مہنگائ کے خلاف گرفتاریوں کی اس تحریک کیلئے باہر نکلے گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 23, 2023
ان کا کہنا تھا کہ پوری کائنات پر حاکمیت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے، یہ پاکستان کے عوام کی مرضی ہے کہ وہ ایک نظم قائم کرے جس میں ریاست اپنے اختیارات عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی۔
Whereas sovereignty over the entire Universe belongs to Almighty Allah alone…
And whereas it is the will of the people of Pakistan to establish an order :-
Wherein the State shall exercise its powers and authority through the chosen representatives of the people; (Objective Res)— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 23, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں کابینہ نامزدگی کی بنیاد پر ہے۔ آئین اس کی اجازت صرف 90 دنوں کیلئے دیتا ہے اور وہ بھی اس شرط پر کہ وہ کوئی پالیسی فیصلہ نہیں کریں گے۔
پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں کابینہ نامزدگی کی بنیاد پر ہے آئین اس کی اجازت صرف 90 دنوں کیلئے دیتا ہے اور وہ بھی اس شرط پر کہ وہ کوئ پالیسی فیصلہ نہیں کریں گے https://t.co/uo67JNzqSj
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 23, 2023
فواد چوہدری نے کہا کہ وہ پانچ جج صاحبان جنہوں نے اسپیکر کی رولنگ کو مسترد کر کے موجودہ حکومت اور کابینہ کی تشکیل کی بنیاد رکھی وہ اس نو رکنی بنچ کا حصہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف تو ان جج صاحبان پر کوئی اعتراض نہیں کر رہی، پھر اور ان کے مخصوص صحافی سپریم کورٹ کو متنازعہ کیوں بنا رہے ہیں؟
وہ پانچ جج صاحبان جنہوں نے اسپیکر کی رولنگ کو مسترد کر کے موجودہ حکومت اور کابینہ کی تشکیل کی بنیاد رکھی وہ اس نو رکنی بنچ کا حصہ ہیں تحریک انصاف تو ان جج صاحبان پر کوئ اعتراض نہیں کر رہی، پھر PDM اور جیو کے مخصوص صحافی سپریم کورٹ کو متنازعہ کیوں بنا رہے ہیں ؟ https://t.co/ZPyScmulW8
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 23, 2023