رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 218.71 ریال رہی . مملکت میں سونے کے نرخوں پر بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ کا اثر بدھ کو پڑا ہے . مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام سونا 191.37 ریال میں فروخت ہوتا رہا . جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 164.03 ریال تک پہنچ گئی . مملکت میں 14 قیراط ایک گرام سونا 127.58 ریال میں فروخت ہورہا ہے . اسی طرح ایک اونس سونے کی قیمت بڑھ کر 6802 ریال تک پہنچ گئی . سونے کی گنی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی قیمت 1530.94 ریال ہوگئی ہے . خیال رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھے ہوئے ہیں . . .
ریاض (قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث سعودی گولڈ مارکیٹ میں نرخ بڑھ گئے . عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سونے کی مارکیٹ میں یکم ستمبر 2021 کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں