انٹربینک میں ڈالر بے قابو، تقریباً 19 روپے مہنگا، 285 سے بھی تجاوز کرگیا
کراچی (قدرت روزنامہ) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہوا اور ڈالر ایک ہی جھٹکے سے تقریباً 19 روپے تک مہنگا ہوگیا۔ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر 4.61 پیسے مہنگا ہوکر 266.11 روپے پر بند ہوا۔
آج جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 89 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 268 روپے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور ڈالر 18 روپے 89 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے کا ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/V7Z9UmMJ6o pic.twitter.com/Joq88JGzAM
— SBP (@StateBank_Pak) March 2, 2023
کاروبار کے اختتام تک روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری رہی اور ڈالر مجموعی طور پر 18 روپے 98 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا۔