پنجاب

حکومت کا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب کا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم،انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال انداز میں کام کریں:وزیر اعلیٰ پنجاب

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول کو مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہے ، جس میں انکا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے، انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال انداز میں کام کریں۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں پرائس کنٹرول کیلئے اقدامات کی خود نگرانی، اتوار بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو باقاعدگی سے چیکنگ کریں ، صوبائی کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کے تحت ایکشن لیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ عوام کو کسی بھی صورت ناجائزمنافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتے، ہمیں عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیزہے،منافع خور مافیا کو من مانی نہیں کرنے دیں گے، عام آدمی کے مفادات کے تحفظ اور ریلیف کی فراہمی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام انتظامی اقدامات اٹھائیں گے۔ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

متعلقہ خبریں