اپنی تدفین کے حوالے سے فتوے پر ’عرفی‘ کا دوٹوک جواب


ممبئی(قدرت روزنامہ)مسلم کمیونٹی کے قبرستان میں اپنی تدفین کے حوالے سے فتوے پر بھارتی متنازعہ اور بولڈ اداکارہ و ماڈل ’عرفی جاوید‘ کا ردعمل سامنے آگیا۔عرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیضان انصاری اتنا فارغ انسان ہے کہ وہ قبرستان جا جا کر ان کے خلاف درخواست دے رہا ہے؟
اداکارہ نے مزید کہا کہ عرفی مسلمان نام ہے یہ فیصلہ کرنے والا فیضان انصاری کون ہوتا ہے؟ یہ شخص توجہ کا طلبگار ہے ، شہرت حاصل کرنے کیلئے یہ سب کررہا ہے اور اب میں اس پر مزید کیا کہہ سکتی ہوں۔
واضح رہےکہ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چند روز قبل انڈین ٹی وی اداکار فیضان انصاری نے بتایا تھا کہ انہوں نے قبرستان جا کر درخواست دی ہے جس میں گزارش کی گئی ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے مسلمان عرفی جاوید کو قبرستان میں دفن نہیں ہونے دیں گے ، اس حوالے سے فتویٰ بھی آرہا ہے اور قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Uorfi (@urf7i)


میڈیا رپورٹس کے مطابق فیضان انصاری کی جانب سے عرفی جاوید کو لیگل نوٹس بھی بھیج دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عرفی کو اگر ممبئی میں رہنا ہے تو اپنی ’حد اور حالت‘ بدلنی ہوگی، نہیں تو وہ انہیں یہاں نہیں رہنے دیں گے، عرفی اپنے پہناوے سے ہر دھرم اور ہر کمیونٹی کی بے عزتی کر رہی ہیں، عرفی جاوید عوامی مقامات پر برہنہ گھومتی ہیں جو کہ بہت شرم کا مقام ہے۔