پاکستان کے ایٹمی اور میزائل پروگرام پر وزیراعظم آفس کا اہم بیان جاری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم آفس نے ایٹمی اور میزائل پروگرام سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا .
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ، فول پروف اور کسی بھی دباؤ کے بغیر ہے .

جوہری پروگرام کی ریاست غیرت مندی سے حفاظت کرتی ہے . جوہری پروگرام مطلوبہ صلاحیت کے مقصد پر پورا اترتا ہے .
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پرامن ایٹمی پروگرام کیلئے ڈائریکٹر جنرل عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کا روایتی دورہ بھی دکھایا گیا . وزیراعظم آفس نے جوہری اور میزائل پروگرام پر بیانات اور دعووں کے تناظر میں بیان جاری کیا .

. .

متعلقہ خبریں