پنجگور میں نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا بلوچی روایات کے منافی ہے، کبیر محمد شہی

(قدرت روزنامہ)کوئٹہ نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرمیر کبیراحمد محمدشہی نے کہاہے کہ پنجگور میں نہتے لوگوں کو قتل کرنا اسلامی اور بلوچی روایات کے منافی ہے یکم ستمبر کو این پی پنجگور کے نظریاتی کارکنوں سفیر موسیٰ‘ قدیر موسیٰ اوران کے والد کو وشبود میں رات کاکھاناکھاتے ہوئے گھرمیں گھس کر قتل کرنا انتہائی تشویش ناک ہے ضلع میں حالات اس قدر خراب ہوچکے ہیں کہ لوگ اپنے گھروں میں عد م تحفظ کاشکار ہیں ایسا محسوس ہورہاہے کہ پنجگور کو مسلح گروپوں کے حوالے کردیاگیا ہے اورعوام حالات کے رحم وکرم پرہیں جس کی واضح مثال موسیٰ بلوچ اوران کے بیٹوں کا قتل ہے انہوں نے کہاکہ موسیٰ برادران کاکسی کے ساتھ کوئی سیاسی‘ خاندانی یا جائیداد پر تنازع نہیں تھا ان کا خون نہ حق بہایاگیا ہے جو نیشنل پارٹی کیلئے کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے کہاکہ واقعہ کے محرکات سامنے لائے جائیں کیونکہ صرف 30روز کے اندر ایک درجن سے زائد بے گناہ افراد کو قتل کرنا انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان اورعوام کیلئے باعث تشویش ہے . .

.

متعلقہ خبریں