آخر ایسا کیا ہوا۔۔۔؟ ہنی مون پر آئی دلہن زندگی کی بازی ہار گئی

(قدرت روزنامہ)اکثر سننے میں آتا ہے کہ گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے خاتون نے خودکشی کر لی مگر بعض اوقات جینے کی خواہش رہنے والے بھی موت کا شکار بن جاتے ہیں کیونکہ ہونی کو کوئی نہیں ٹال سکتا،اسی طرح کا ایک واقعہ سکاٹ لینڈ میں پیش آیا جہاں پاکستانی نژاد دلہن ہنی مون کے دوران پہاڑ سے گر کر موت کے منہ میں چلی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  31 سالہ  فوزیہ نامی خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ ہنی مون کے لئے ایڈنبرا آئی جہاں وہ آرتھرز سیٹ سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ بلند چٹان سے گرنے کے بعد ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں فوزیہ انتہائی تشویشناک حالت میں پڑی تھی۔ پیرامیڈکس نے اسے بچانے کےلئے کافی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ فوزیہ برطانوی شہر لیڈز کی رہائشی تھی۔ پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے فوزیہ کی موت کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک 27سالہ شخص کو مشتبہ سمجھتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے تاہم پولیس کی طرف سے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

دوسری جانب فوزیہ کے شوہر کی طرف سے اسے حادثہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان کی نظر میں مشکوک ہے اور وہ تحقیقات کر رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert