پاکستان

پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کر دی گئی جس میں الیکشن کمیشن، گورنر کے پی کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنرخیبر پختونخوا یکم مارچ کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے، گورنر نے میڈیا پر 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا بعد میں مکر گئے، آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات ضروری ہیں، گورنر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ گورنر کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے، 90 دن کی مدت کے قریب ترین تاریخ دینے کی ہدایت کی جائے، الیکشن کمیشن کو تاریخ ملتے ہی فوری انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ خبریں