اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو تجویز دی ہے کہ وہ اگلے جمعہ عمران خان کو افطار پر بلوالیں . جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے انہوں نے حامد میر کی اس اطلاع سے اتفاق کیا کہ عمران خان اور شہباز شریف ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں .
بیرسٹر ظفر اللہ نے حامد میر کی اس اطلاع سے اتفاق کیا کہ عمران خان اور شہباز شریف ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں . اس دوران صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے کہا کہ اگر وزیراعظم بلائیں تو عمران خان کو افطاری پر ضرور جانا چاہیے .
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان حنا جیلانی نے کہا کہ اگر عمران خان واقعی ڈائیلاگ چاہتے ہیں تو انہیں وزیراعظم شہباز شریف کے پاس جانا چاہیے .