پاکستان

آمدنی سے زائد اثاثے اور ٹیکس چوری، جسٹس مظاہر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت جمع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد بار کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر کے خلاف شکایت سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوادی جس کے ہمراہ آڈیوز وڈیوز کے ٹرانسکرپٹ بھی لگائے گئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق شکایت میں جسٹس مظاہر علی اکبر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام لگایا گیا ہے، شکایت میں جسٹس مظاہر علی اکبر کے خلاف ٹیکس چھپانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
شکایت کے متن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر کے حوالے سے مختلف آڈیوز ویڈیوز سامنے آئی ہیں سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس مظاہر علی اکبر کے خلاف کارروائی کرے۔

متعلقہ خبریں