وزیراعظم کا معاشرے میں منشیات کے بڑھتے رجحان پر اظہار تشویش، متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ماڈل ٹریٹمنٹ سنٹرز کے قیام کا فیصلہ
اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ منشیات کے ناسور سے نمٹنے کے لیے موجودہ اینٹی نارکوٹکس قوانین کا جائزہ لیا جائے تاکہ ان قوانین کی عمل داری کو مزید موثر بنایا جا سکے،منشیات کی پیداوار کی روک تھام، خرید وفرخت اور استعمال پر موثر طریقے سے قابو پانے کے لئے جامع اور مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے . اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسداد منشیات کے حوالے سے جہاں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا وہاں سکولوں کالجوں کی سطح پر اس ناسور کی روک تھام اور حوصلہ شکنی کے لئے اقدامات کیے جائیں گے، منشیات کے خلاف جامع حکمت عملی کی تشکیل اور متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں میں کوارڈینیشن کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس سرکردہ ادارے کے طور پر کام کرے گی،اجلاس میں موجود شرکا ء نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ انسدادِ منشیات کے حوالے سے وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر اور منظم طریقے سے کام کرنا ہوگا . . .