نئے مالی سال کا پہلا ماہ، ملکی قرض میں 1 ہزار 172 ارب کا اضافہ، سرکاری سطح پر اعتراف

کراچی(قدرت روزنامہ)نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں حکومت پاکستان کے قرض میں 1 ہزار 172 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا . اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی 2021 میں حکومت پاکستان کا مقامی قرض 5 سو 61 ارب روپے بڑھ کر 26 ہزار 826 ارب روپے ہوگیاہے .

حکومت کے مقامی قرضوں میں 19 ہزار 52 ارب طویل مدتی اور 7 ہزار 7 سو 43 ارب قلیل مدتی قرض ہیں . حکومت کا قلیل مدتی قرض جولائی میں 1 ہزار 63 ارب روپے بڑھا ہے جبکہ حکومت کا طویل مدتی قرض 504 ارب روپے کم ہوا ہے . جولائی میں حکومت کا بیرونی قرض 611 ارب روپے بڑھ کر 13 ہزار 43 ارب روپے ہوگیا ہے . ڈالر کی قدر 157 روپے سے 162 روپے ہونے سے حکومت کا بیرونی قرض 411 ارب روپے بڑھا ہے . نیا پاکستان میں جولائی میں 2 ارب 40 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے . . .

متعلقہ خبریں