بارش ہو گی یا نہیں۔۔ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی
(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ہونےکا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بارش برسانے والے ہوا کے ایک اور کم دباؤ کا سسٹم موجود ہے۔ کم دباؤ کی وجہ سے ہواؤں کا رخ مغرب کی جانب ہے۔ مون سون سسٹم کے اثرات سندھ اور ملک کے شمالی علاقوں میں نظر آسکتے ہیں ۔ اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کراچی میں بارش کا آغاز ہو گیا۔پورٹ قاسم، ملیر، اورلانڈھی میں بارش جبکہ گلشن حدید اور ڈیفنس میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گلشن حدید اور ڈیفنس میں بوندا باندی ملیر میں بارش شروع۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس قائم رہے گا۔یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے بند کرنے کی افواہیں۔۔۔۔۔این سی او سی نے تردید کر دی
