افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹنے کے انتظار میں کھڑے طیب اردوان کو اس وقت ایک بچے نے حیران کردیا جب اس نے تیزی سے خود ہی فیتہ کاٹ دیا . طیب اردوان بچے کے عقب میں کھڑے تھے اور اعلان کا انتظار کررہے تھے کہ فیتہ کاٹنے کا اعلان کیا جائے اور وہ فیتہ کاٹیں . بچے کی پُھرتی کو دیکھتے ہوئے طیب اردوان نے پیار سے بچے کے سر پر ہاتھ پھیرا، بعد ازاں افتتاح کی تقریب کو مکمل کرنے کیلئے نیا فیتہ لگایا گیا . . .
انقرہ (قدرت روزنامہ)تُرک صدر طیب اردوان کی موجودگی میں ایک بےصبرے بچے نے جلدی میں فیتہ کاٹ کر تُرک صدر کو بھی حیران کردیا . ترکی کے صوبہ ریزے میں ایک نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب میں ترک صدر سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی .
متعلقہ خبریں