کراچی (قدرت روزنامہ)جنوبی افریقہ سے کراچی پہنچنے والی پرواز میں 2 افراد میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں، ان کے خون کے نمونے لیب ٹیسٹ کے لئے بھیجوا دیئے گئے .
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ سے کراچی پہنچنے والی پرواز کے 2 افراد میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں جس کے بعد مسافر خاتون اور ساتھ آنے والے بچے کے خون کے نمونے حاصل کرلئے گئے .
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ مشتبہ مسافروں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے ڈاؤ یونیورسٹی اور نجی اسپتال کو بھیج دیئے گئے ہیں . مشتبہ مسافروں کے لیب ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک مسافروں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے .