پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ریڈ زون میں اسلحہ سے لیس شخص گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ریڈ زون سے پولیس نے اسلحہ سے لیس مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا . مشکوک شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ہاتھ میں پستول لئے گھوم رہا تھا ، ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ملزم کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے .

مسلح نقاب پوش شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحہ لہر ارہا تھا ، تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے تحمل اور پیشہ وارانہ انداز میں کسی کو بھی نقصان پہنچائے بغیر مشکوک شخص کو قابو کر کے غیر مسلح کیا گیا . اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پر اسلحہ لہرانے والے شخص کی عمر 45سال کے قریب ہے اور اس کا ذہنی تواز ن خراب ہے، ملزم کا تعلق چکری سے ہے . پولیس حکام کے مطابق مشکوک شخص کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے . دوسر ی جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے . صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں یوں کسی مشکوک شخص کا اسلحہ لے کر پھرنا تشویشناک عمل ہے . . .

متعلقہ خبریں