منال خان کو شادی پر کتنا حق مہر ملا؟ جانیں منال خان کی شادی سے متعلق دلچسپ باتیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے . دونوں جوڑے کی شادی نہایت دھوم دھام سے ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر آج بھی وائرل ہورہی ہیں .

ان کلی شادی کی مختصر دلچسپ ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں جو آج ہم جانیں گے . اس وقت سوشل میڈیا پر منال خان اور احسن کے نکاح کی ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں مولوی صاحب نکاح پڑھا رہے ہیں ساتھ ہی اداکاروں کے اہلخانہ بھی نکاح کی کارروائی دیکھنے کے لیے وہاں موجود ہیں . *منال خان کو حق مہر کتنا ملا؟ نیچے موجود ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ مولوی صاحب جوڑے کا نکاح پڑھاتے 2 لاکھ روپے سکہ رائج الوقت کہتے ہیں جس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ منال خان کو دو لاکھ روپے حق مہر کی ادائیگی ہوئی . *منال نہ روئیں مگر بہن ایمن خان رو پڑیں نکاح کی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دلہن کی بہن ایمن خان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور نکاح کے دوران رو پڑیں . جبکہ اداکارہ منال خان اپنی شادی کے موقع پر بے حد خوش دکھائی دیں، رخصتی کی ایک ویڈیو میں فوٹوگرافر کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ شاٹ نہیں مِلا کوئی (صارفین اندازہ لگارہے ہیں کہ شاید منال کے رونے سے متعلق بات کی جارہی ہے) جس پر منال اپنے تھوک سے آنسو دکھانے کی کوشش کرتی ہیں اور ساتھ ہی کہتی ہیں یہ فیک آنسو ہیں،پھر منال کھلکھلا کر ہنس بھی دیتی ہیں . *دیگر اداکار مہمانوں کی شرکت اداکارہ کی شادی پر شوبز شخصیات کی بھی بڑی تعداد دکھائی دی جن میں صبور علی، علی انصاری، فہد شیخ، کنزہ ہاشمی، ندا یاسر، اقرا عزیز اور یاسر حسین شامل تھے . . .

متعلقہ خبریں