مدرسے کا کھانا زہریلا، 30طالبعلموں کی حالت تشویشناک

(قدرت روزنامہ)مدرسے کا زہریلا کھانا کھانے سے 30 طالب علموں کی حالت غیر ہوگئی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل . تفصیلات کے مطابق تمام طالب علموں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو طالب علموں کی حالت تشویش ناک ہے .

گیارہ طالب علموں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی جبکہ دیگر طالب علموں کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے . طالب علموں نے کھانا کھانے کے بعد پیٹ درد کی شکایت کی تھی،پولیس نے واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کردی ہے . یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار جاری،مزید 58افراد انتقال کر گئے . .

متعلقہ خبریں