عالمی دنیا

ڈاکٹر امجد ثاقب کو ’ گلوبل مین آف دی ڈیکیڈ‘ ایوارڈ سے نواز دیاگیا


لندن (قدرت روزنامہ) اخوت فائونڈیشن کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کو ’ گلوبل مین آف دی ڈیکیڈ‘ ایوارڈ سے نواز دیاگیا، انہیں یہ اعزاز لندن میں ہونیوالے گلوبل سمٹ 2023 ء کے موقع پر دیا گیا، ڈاکٹر امجد ثاقب نے خود اور ساتھیوں کی طرف سے قوم کے نام کردیا۔
ایوارڈ ملنے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر امجد ثاقب کاکہناتھاکہ ’اخوت کے ساتھیوں، رضاکاروں اور پورے پاکستان کے لیے یہ’گلوبل مین آف دی ڈیکیڈ ‘ ایوارڈ اعزاز ہے، ، ہم سب سمجھتے ہیں کہ یہ کام جو اخوت کے لیے کرتے ہیں، یہ صرف خدا کی رضا کا ایک راستہ ہے ، جب بھی کوئی ایوارڈ ملتا ہے تو وہ ملک اور قوم کی عزت میں اضافے کا باعث بنتا ہے ، یہ ایوارڈ بھی میں اور میرے ساتھی اپنی قوم کے نام کرتے ہیں، ان لوگوں کے نام جنہوں نے اخوت کا ساتھ دیا، ان لوگوں کے آنسو پوچھے جو پیچھے رہ گئے ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ ہماری منزل ایوارڈ نہیں، ہماری منزل ایک ایسا معاشرہ ہے جہاں ہر شخص کو عزت اور احترام سے زندہ رہنے کا موقع ملے، مبارکباد پاکستان ، مبارکباد اخوت کے ساتھیوں اور رضا کاروں کو ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ’انشاء اللہ، آپ اور ہم، وہ دن ضرور دیکھیں گے جب غربت نہیں ہوگی اور کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں ہوگا، کسی ماں کی آنکھوں میں آنسو نہیں ہوں گے ، ایسا معاشرہ جو مواخات مدینہ کی درخشاں روایت پر تعمیر ہو‘۔

متعلقہ خبریں