لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سمیت 53 سیشن ججز تبدیل کر دیئے گئے .
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کو تبدیل کرکے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے .
اسپشل کورٹ سینٹرل لاہور کے جج فخر بہزاد کو بھی تبدیل کرتے ہوئے انہیں نئی تعیناتی تک لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے .
نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید کو ملتان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر تعینات کیا گیا ہے .
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد شیخ خالد بشیر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ، قیصر نذیر بٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان کو سرگودھا ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ جزیلہ اسلم کو اوکاڑہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں .